بھارت: پاکستان سے متعلق مثبت حوالہ دینے پر خاتون ٹیچر معطل

0
172

 

بچوں کو ”اسم“سمجھانے پر واٹس ایپ گروپ میں ”پاکستان نواز“جملہ شیئر ہوگیا

اتر پردیش (پاکستان نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں نجی سکول کی استاد کو پاکستان سے متعلق مثبت حوالہ دینے پر معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع گورکھپور کے ایک نجی سکول کی خاتون استاد کو اس وقت انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کلاس چہارم کے بچوں کو انگریزی مضمون پر آن لائن گرائمر پڑھارہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق 30 سالہ شاداب خانم بچوں کو’ ’اسم“ سمجھانے کی کوشش کررہی تھیں کہ اس دوران ان سے واٹس ایپ گروپ میں ’پاکستان نواز‘ جملہ شیئر ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکول حکام نے شاداب خانم کو ’پاکستان نواز‘ جملہ شیئر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرلیا۔علاوہ ازیں سکول حکام نے مذکورہ معاملے اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات گورکھپور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کردیں۔دوسری جانب شاداب خانم نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ سے متنازع جملے کو کاپی کیا اور اچھی طرح پڑھے بغیر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور اپنی غلطی کا احساس ہونے کے فوراً بعد معافی نامہ پوسٹ کیا۔اس ضمن میں شاداب خانم کے شوہر محمد ہاشم نے کہا کہ ان کی اہلیہ شاداب خانم کی طبیعت ’ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن کلاس کا پہلا دن تھا اور شاداب خانم انٹرنیٹ سے متعلق زیادہ واقف نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here