کُک کاﺅنٹی سرکٹ کورٹ جج کا ٹیکس وصولی کیلئے ”نامزد پراپرٹیز“ کی نیلامی کا تاحکم ثانی التواءکا فیصلہ

0
290

 

ایک ہنگامی قرارداد کے ذریعے کُک کاﺅنٹی ٹریژار Maria Pappas کی تجویز پر التواءکا فیصلہ کیا گیا
فیصلہ کرونا وائرس کی ہولناکی کے تناظر میں کاﺅنٹی کے متعلقہ افراد کی صحت و تحفظ کے پیش نظر ہوا

شکاگو(پاکستان نیوز) کُک کاﺅنٹی میں ٹیکس نادہندگان کی جائیدادوں کی 8 مئی سے شروع ہونےوالی نیلامی کا فیصلہ کُک کاﺅنٹی سرکٹ کورٹ جج نے تاحکم ثانی ملتوی کر دیا، کُک کاﺅنٹی ٹریژرار Maria Pappa کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق COVID-19 کی سنگینی اور غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کُک کاﺅنٹی ٹریژرار نے ایک ہنگامی قرارداد(Mofion) کے ذریعے متعلقہ عدالت سے موجودہ حالات میں متعلقہ جائیدادوں کے حامل کُک کاﺅنٹی شہریوں کی صحت و تحفظ کو مقدم رکھنے کی بناءپر یہ درخواست کی تھی، ٹیکس سیل کے اس التواءسے 52 ہزار سے زائد جائیدادوں کی نیلامی ملتوی ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں کُک کاﺅنٹی کی وصولیوں میں تقریباً 48 ملین ڈالر کا التواءدرپیش ہوگا۔ تاہم نادہندگان کیلئے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اور یہ سہولت ادائیگی کا سنہری موقعہ ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے کُک کاﺅنٹی ٹریژرار کی ویب سائٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here