امریکا، پاکستان کیساتھ تعلقات ترک کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، رپورٹ

0
106

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکی اسکالرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو ایک دوسرے کے مفادات کے ساتھ ساتھ باہمی احترام پر مبنی ایسے عملی تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کی ضرورت ہے جس میں زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹڈی گروپ (پی ایس جی) واشنگٹن سے وابستہ جنوبی ایشیائی امور کے ایک درجن امریکی اسکالرز کی تیار کردہ یہ رپورٹ پاکستانی سفارتخانے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے ملاقات کے ایک روز قبل جاری کی گئی۔

اس مقالے میں امریکی پالیسی سازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے ملک سے تعلقات ترک کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں تین اہم خطے یعنی جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی شامل ہوں اور جس کی سرحدیں چین اور ایران سے منسلک اور روس کے قریب ہوں۔

رپورٹ کے مصنفین میں جنوبی ایشیا کے لیے سابق امریکی وزیر خارجہ، پاکستان میں دو سابق امریکی سفیر، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور پاکستان میں کام کرنے والے دیگر سینئر سفارت کار اور جنوبی ایشیا میں ماہر امریکی اسکالرز شامل ہیں۔

اس مقالے کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان ایک بہتر، حقیقت پسندانہ تعلقات میں یہ سمجھنا شامل ہوگا کہ پاکستان اور امریکا افغانستان کو مختلف نظروں سے دیکھتے رہیں گے لیکن وہاں امن برقرار رکھنے اور اس کے عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here