ایڈیسن انتخابی مہم میں پاک بھارت منترا استعمال کرنے کی کوشش ناکام

0
106

نیوجرسی(پاکستان نیوز)ایڈیسن کے شہری نے پاکستان اور بھارت جوکہ روایتی حریف ہیںکو انتخابی مہم میں استعمال کر کے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ان کے اس فعل کو نسل پرستی کے اقدام سے جوڑا جا رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایڈیسن کے ایک شہری نے بھارتی نژاد میئر امیدوار سیم جوشی کے انتخابی مہم منیجر بھاگیا کی درخواست پر کمیونٹی میں فلائیر ز تقسیم کیے جس میں پاکستانی امیدوار سیم خان کی جانب سے بھارتی امیدوار سیم جوشی کی میئر کے انتخاب کے لیے توثیق کی گئی ہے ، فلائیر میں سیم خان اور سیم جوشی دنوںکی تصاویر آویزاں ہیں جس میں توثیق کا پیغام بھی درج ہے ، ایڈیسن کے شہری کا کہنا ہے کہ اس نے 1ہزار ڈالر خرچ کر کے فلائرز چھپوائے اور تقسیم کروائے ہیں اور اس کا مقصد کسی صورت بھی نسل پرستی یا کسی امیدوار کو اس کا ناجائز فائدہ فراہم کرنا بھی نہیں اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرنا مقصود ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here