اسلام آباد (پاکستان نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فحش ویڈیو سکینڈل کی بازگشت قومی اسمبلی کے ایوانوں تک پہنچ گئی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ، جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے فحش ویڈیو سکینڈل پر موقف معلوم کرنے کیلئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو اجلاس میں طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پہنچے جس پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔کمیٹی نے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی اور ڈی پی او بہاولپور کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی سارے معاملے کی کڑی نگرانی کریں۔واضح رہے کہ پولیس نے ناکے کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو ملزم نے خود کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا چیف سیکیورٹی آفیسر بتایا جس کی تلاشی کے دوران موبائل فونز سے چار سو کے قریب فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں ، ملزم کے مطابق یہ ویڈیوز طالبات کی تھیں، جس کے بعد یہ معاملہ قومی ایوانوں تک پہنچ گیا ہے ۔