امریکہ اسرائیل سے تعلقات ختم کرے، گوگل اور ایما زون کا مطالبہ

0
148

واشنگٹن(پاکستان نیوز) بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمازون کے ملازمین اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے شہریوں نے حکام سے اسرائیل کے ساتھ اپنے رابطے توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جریدے پولیٹیکو کے مطابق ایمازون اور گوگل جیسی کمپنیوں کے ملازمین نے اپنے بیان میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر اس غاصب حکومت کے ساتھ ہر قسم کے رابطے منقطع کر ے۔اس بیان میں غزہ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے دوران اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیلوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر بھی کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی حالیہ جارحیت کے بعد گوگل اور ایمازون نے اسرائیلی حکومت کو خدمات کی فراہمی پر نظر ثانی کا عندیہ بھی دیا تھا۔ مذکورہ کمپنیوں نے اسرائیل کے مفادات میں پیش کیے جانے والے پینٹاگون کے ایک منصوبے کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here