پاکستانی ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے

0
127

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز نے کہا کہ لاک ڈاﺅن خاتمہ کے ایک ماہ بعد ہی پاکستا نی ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے ،رپورٹ کے مطابق کئی ہسپتالوں نے گیٹس پر” ہسپتال مریضوں سے بھر گئے “ کے بورڈ لگا دئیے جس کے باعث کورونا مریض گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہیں ، ڈاکٹرز اور نرسیں تشویشناک حد تک کورونا میں مبتلا ہو رہی ہیں اور مریضوں کے لواحقین کے حملوں کا شکار بھی ہو ر ہی ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ کورونا وائرس تباہی مچا اور خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔لاک ڈاﺅن کھلنے سے پہلے 15ہزار افراد کورونا میں مبتلا تھے ،لاک ڈاﺅں کھلنے کے ایک ماہ بعد ایک لاکھ مریضوں کا ضافہ ہو ا۔ پاکستان میں اب بہت سارے نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ،پاکستان عالمی ادارہ صحت کے سر فہرست دس متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں وائرس میں اضافہ ہورہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس جولائی یا اگست میں اپنے عروج پر ہو گا اور اس سے میڈیکل کا سسٹم بیٹھ سکتا ہے۔ لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی، ٹیچنگ ہسپتالوں کے 58 فیصد ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس مریضوں سے بھر گئے ،کورونا کے مریضوں کے لئے 49 فیصد آئی سی یو کے بستر پر مریض موجودہیں ، کورونا آئسولیشن وارڈ میں 47 فیصد بستر بھر گئے ،48 فیصد سنگل آئسولیشن روم اس وقت مریض سے بھرے ہوئے ہیں۔لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے آئی سی یو وارڈ میں مختص81 فیصد بستر بھر گئے ، میوہسپتال کے 50 آئی سی یو بیڈز میں سے 37 پر مریض زیر علاج اور آکوپینسی ریٹ 74 فیصد تک پہنچ گیا، جناح ہسپتال کے آئی سی یو کے تمام 15 بیڈز پر مریض زیر علاج، آکوپینسی سو فیصدہو گئی، سروسز ہسپتال کے آئی سی یو کے تمام 32 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں ، جنرل ہسپتال کے آئی سی یو کے تمام 15 بیڈز مریضوں سے بھر گئے ،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال کے آئی سی یو کے مختص تین بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، پی کے ایل آئی میں آکوپینسی ریٹ 70 فیصد تک جا پہنچا،سرگنگا رام ہسپتال کے آئی سی یو میں 10 بیڈز میں سے ایک خالی ہے ، لاہور کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس میں 61 فیصد بستر بھر گئے ، جناح ہسپتال اور پی کے ایل آئی کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ میں کوئی جگہ نہیں،سروسز ہسپتال 80 فیصد، میوہسپتال میں 61 فیصد بستر پر مریض زیر علاج ہیں،سر گنگا رام ہسپتال میں 80 فیصد اور لاہور جنرل ہسپتال میں 60 فیصد بستر بھر گئے ،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے کورونا وارڈ میں کوئی بستر خالی نہیں رہا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کا سنگل روم، آئسولیشن وارڈ اور ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ بھر گیا ،سول ہسپتال بہاولپور میں سنگل روم آئسولیشن وارڈ اور ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ خالی نہ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here