بھارت کی برآمدات میں 37.5 فیصد کمی

0
80

نئی دہلی(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے تحت واشنگٹن کی طرف سے عائد کردہ ٹیرف میں زبردست اضافے کے بعد مئی اور ستمبر 2025 کے درمیان امریکا کو بھارت کی برآمدات میں 37.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشی ایٹو کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ صرف پانچ مہینوں میں بھارتی برآمدات8.8 ارب امریکی ڈالر سے کم ہو کر 5.5 ارب امریکی ڈالر رہ گئی جوحالیہ برسوں میں تجارت میں سب سے زیادہ قلیل مدتی کمی ہے۔جی ٹی آر آئی کے تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ امریکی ڈیوٹی نے جو اپریل میں 10فیصد سے شروع ہوئی تھی اور اگست کے آخر تک 50 فیصد تک پہنچ گئی ، بھارت کے اہم برآمدی شعبوں کو شدید نقصان پہنچایا۔صرف سمارٹ فون کی ترسیل 58 فیصد تک گر گئی ،مئی میں 2.29 ارب امریکی ڈالر سے ستمبر میں 884.6 ملین ڈالرجبکہ دواسازی کی برآمدات میں تقریبا 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جواہرات اور زیورات کی برآمدات خاص طور پر سورت اور ممبئی سے تقریباً 60 فیصد گر گئی کیونکہ خریداروں نے تھائی لینڈ اور ویتنام کا رخ کیا۔ اسی طرح سولر پینلز کی برآمدات میں 60 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی جبکہ صنعتی دھاتوں اور آٹو پارٹس کی برآمدات میں مجموعی طور پر 17فیصد کمی واقع ہوئی۔جی ٹی آر آئی نے کہا کہ ٹیرف سے مستثنی مصنوعات کی برآمدات میں 47 فیصد کمی بھارت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here