مریخ کے قطب جنوبی پر جھیلوں کا نیٹ ورک موجود

0
193

روم(پاکستان نیوز) ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ مریخ کے قطب جنوبی (ساو¿تھ پول) پر جھیلوں کا ایک پورا نیٹ ورک موجود ہے جو وہاں پر سطح کے نیچے چھپا ہوا ہے۔اس نیٹ ورک میں تین بڑی جھیلیں ہیں جن میں سب سے بڑی جھیل 30 کلومیٹر لمبی اور 20 کلومیٹر چوڑی ہے، جو سرد لیکن مائع پانی والے متعدد تالابوں سے گھری ہوئی ہے۔ یہ سب کچھ مریخی سطح کے اندر، خاصی گہرائی میں موجود ہے۔بتاتے چلیں کہ 2018 میں سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ مریخی سطح سے 1500 میٹر گہرائی میں، قطب جنوبی پر، پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جو تقریباً 20 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریافت بھی اسی تسلسل میں ہے جبکہ یہ تمام جھیلیں بھی 2018 میں دریافت ہونے والی جھیل سے قریب ہی واقع ہیں۔دو سال پہلے ہونے والی دریافت کو ماہرین نے ایک اتفاق سمجھا تھا لیکن تازہ دریافت کے بعد وہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ شاید مریخ پر ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ پانی موجود ہے۔ البتہ وہ سارے کا سارا سطح کے نیچے پوشیدہ ہے۔تحقیقی مجلّے نیچر ایسٹرونومی کے تازہ شمارے میںآن لائن شائع ہونے والی یہ رپورٹ اٹلی، جرمنی اور آسٹریلیا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر مرتب کی ہے جس میں یورپی خلائی مشن مارس ایکسپریس کے خاص ریڈار سے 2010 سے 2019 تک، دس سال کے دوران حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کا یہ مشن ایک مصنوعی سیارچے کے طور پر گزشتہ سترہ سال سے مریخ کے گرد چکر لگا رہا ہے اور اس سرخ سیارے کے اسرار ہم پرآشکار کر رہا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here