بھارتی مہلک ادویات زندگیاں نگلنے لگیں

0
24

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ریاستی سرپرستی میں بھارتی مہلک ادویات دنیا بھرکے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں اور بھارتی دواساز کمپنیاں دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور لوگوں میں ذہنی و جسمانی تباہی کا باعث بن گئیں ۔ عالمی جریدہ فارمیسی بزنس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیاں مہلک ادویات کے ذریعے افریقہ میں منشیات یعنی زومبی ڈرگ بحران کو بڑھا رہی ہیں۔ امریکہ میں بھی بھارتی اوپیئڈ ادویات کے استعمال سے تقریبا10 لاکھ اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد سخت پابندیاں لگائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے ہر ماہ بغیر اجازت لاکھوں ڈالر مالیت کی مصنوعی اوپیئڈ ادویات نائجیریا، سیرا لیون اور گھانا بھیجی جا رہی ہیں۔ بھارتی ادویات کے باعث سیرا لیون کے دارالحکومت میں3ماہ میں400افراد ہلاک ہوئے۔ بھارتی منشیات کو دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ نیٹ ورکس بھی استعمال کرکے مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارتی مہلک کھانسی کے شربت سے ازبکستان میں18، گیمبیا میں تقریبا70 اورمقبوضہ کشمیر میں12 بچوں کی اموات ہوئیں ۔ اس کے بعد عالمی برداری کی بھارت پر پابندیاں ناگزیر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here