نیویارک (پاکستان نیوز)ایف بی آئی نے منصوبہ بندی سے ٹریفک حادثات کے دوران انشورنس کمپنیوں سے ایک ملین ڈالر سے زائد رقم بٹورنے والے 23 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے، سوموار کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 14 پری پلان ٹریفک حادثات کے حوالے سے 23 افراد پر 100 سے زائد فرد جرم عائد کی گئی ہیں۔جرم ثابت ہونے پر 23 ملزم مجموعی طور پر 55 سال سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے ، 20 سال قید فراڈ کی سازش میں جبکہ اضافہ 20 سال قید سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مد میں دی جائے گی ۔10 سال قید صحت کی دیکھ بھال سے متعلق فراڈ کرنے کی سازش میں دی جائے گی ۔گزشتہ ماہ داخل کیے گئے 81 صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق، مدعا علیہان پر الزام ہے کہ انہوں نے تصادم کی منصوبہ بندی کی، انہیں زیادہ تر ویران سڑکوں پر ترتیب دیا جہاں صرف ملزم مدعا علیہ ہی حادثے کے گواہ ہو سکتے تھے، دھوکہ دہی سے انشورنس کے دعوے کرتے تھے۔ٹریفک حادثے کا شکار بننے والی ایک کار میں ڈرائیور یا مسافر نہیں تھے جبکہ کار کے ایئر بیگ کو یقینی بنانے کے لیے وزنی چیز کا استعمال کیا گیا اور فرد جرم کے مطابق گاڑیوں کی کھڑکیوں کو توڑنے کے لیے ہتھوڑے استعمال کیے گئے۔مدعا علیہان کی عمریں 20 سے 51 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق واشنگٹن، کیلیفورنیا، مشی گن اور نیواڈا سے ہے، ساتھ ہی ایک مدعا علیہ برٹش کولمبیا، کینیڈا سے ہے۔الزامات کا شکار چار افراد ابھی تک روپوش ہیں، 23 افراد میں سے چار کی نمائندگی کرنیوالے اٹارنی الیگزینڈر ایچ فوکا نے انسائیڈر کو بتایا کہ مجھے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملزموں کیخلاف حکومت کے پاس ثبوت بہت کمزور اور سنی سنائی باتوں پر منحصر ہیں، محکمہ انصاف نے انسائیڈر کی تبصرہ کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔