ریاست الی نائے میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد68ہزار سے تجاوز کر گئی

0
196

بدھ کی ریاستی بریفنگ کے مطابق24گھنٹے میں2270متاثرین رپورٹ ہوئے، اموات2974ہوگئیں
سب سے زیادہ متاثرین لاطینی آبادی کی ہے جو ریاست کی اوسط شرح سے تین گنا ہے:گورنر پریٹنرکر

ریاست میں عمومی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے پانچ مراحل(فیز) کا اعلان
شکاگو(پاکستان نیوز)ریاست الی نائے میںCOVID 19سے سب سے زیادہ متاثرین کا تعلق لاطینی نژاد(Spanish) آبادی سے ہے جو دیگر کمیونٹیز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔اس امر کا انکشاف بدھ کو گورنر جے، بی پریٹنرکر نے بدھ کو ہونے والی بریفنگ میں کیا۔ گورنر نے واضح کیا کہ لاطینی افراد کی سکریننگ میں60فیصد متاثر پائے گئے ہیں جو ریاست کی اوسط شرح سے تین گنا زیادہ ہے۔بریفنگ میں گورنر اور ریاست کی پبلک ہیلتھ شعبہ کی سربراہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی نامزد کردہ ہیلتھ سینٹرز لاطینی کمیونٹی کے لئے فری ٹیسٹنگ کی سہولیات بلاتحفیص انشورنس، سٹیزن شپ دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ سوموار تک گزشتہ دو ہفتے سے بتدریج کمی کے بعد دو روز میں100اموات ہوئیں جو ایک لمحہ فکریہ اور تشویش کا باعث ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں15ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اور متاثرین کی شرح15فیصد پائی گئی۔خیال رہے کہ ریاست کی جانب سے سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ریاست کے چاروں ریجنز میں پانچ مرحلوں پر مبنی پروگرام منگل کو پیش کیا گیا اور عملدرآمد کے لئے بعض شرائط رکھی گئی ہیں۔ان میں ہر ریجن میں متاثرہ افراد کی شرح20فیصد یا اس سے کم اور14دن میں10فیصد سے کم ہونے کے ساتھ پبلک ہیلتھ شعبہ کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد وغیرہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here