اوورسیز حکومتی ملازمین ، اہلکاروں کے بچوں کیلئے شہریت فارم جمع کرانا ضروری نہیں

0
175

 

اوورسیز میں پیدا ہونے والے یہ بچے پیدائشی طور پر امریکی شہری ہوں گے ، نیاقانون منظور

نیویارک (پاکستان نیوز) اوورسیز ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں اور حکومتی اہلکاروں کے بچوں کی شہریت کے حوالے سے یو ایس سی آئی ایس نے نیا قانون متعارف کروا دیا ہے ، نئے قانون کے تحت ایسے تمام افراد جوکہ اوورسیز میں رہائش پذیر ہیں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت خودکار طریقے سے امریکی شہریت ہوگی اور اس کے لیے انہیں قانونی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نئے قانون کے مطابق بچوں کی شہریت کے حصول کے خواہشمند افراد اس کے لیے فارم این اے 320 اے اور بی جمع کرائیں گے جس کے حوالے سے تمام قانونی کارروائی کو عملی شکل دی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here