واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدارتی انتخابات کیلئے نئے سروے میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے نئے پول میں نائب صدر کملا ہیرس کو ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔ پول میں کملا ہیرس کو 44 فیصد اور ٹرمپ کو 42 فیصد پوائنٹ ملے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی نامزدگی کے اعلان اور جو بائیڈن کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کے بعد یہ سروے کیا گیا