فرانس کا اسلام فوبیا پر مبنی اقدام حلال چکن پر پابندی عائدکر دی

0
146

پیرس (پاکستان نیوز)رمضان المبارک کی آمد سے قبل فرانس نے مسلمانوں کے لیے حلال مذبحہ خانوں پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو حلال چکن دستیاب نہیں ہو سکے گا ، فرانس کی حکومت نے اس سلسلے میں قانون کو باقاعدہ منظوری دی ہے جس پر جولائی دو ہزار اکیس سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا ، نئے قانون سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ کوشر چکن کھانے والے یہودی بھی متاثر ہوں گے ، فرانس میں مسلم انسانی حقوق کی تنظیموں ، مساجد اور دینی تعلیم کے اداروں نے فرانس کے اسلام فوبیاپر مبنی اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوراسے بنیادی مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ، حکومت اور عالمی رہنماﺅں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جانبدار قانون کو ختم کرانے میں کردار ادا کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here