ایف بی آئی کو بروقت مطلع نہ کرنے پر نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا

0
115

واشنگٹن (پاکستان نیوز) یوایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایف بی آئی کو بروقت اطلاع نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں نفرت آمیز واقعات کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، محکمہ انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نفرت انگیزجرائم کی بڑھتی تعداد کے بارے میں FBI کے ساتھ اعدادوشمار کا اشتراک نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ان واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،ایف بی آئی کے اعدادو شمار کے مطابق میامی، لٹل راک، آرکنساس، اور ہنٹس وِل، الاباما سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 1200سے زائد نفرت آمیز واقعات کی بروقت اطلاع فراہم نہیں کی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کرسٹن کلارک نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کو بتایا کہ 60 فیصد سے زیادہ نفرت انگیز جرائم میں نصف سے زیادہ سیاہ فام امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایف بی آئی نے ابھی تک 2021 کے اپنے اعدادوشمار کی اطلاع نہیں دی ہے، لیکن ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ نفرت پر مبنی جرائم کی رپورٹیں پچھلے سال امریکہ کے ایک درجن سے زیادہ بڑے شہروں میں دوبارہ آسمان کو چھونے لگیں، جس میں ایشیائی امریکیوں کی ایک ریکارڈ تعداد کو نشانہ بنایا گیا،کیلیفورنیا سٹیٹ یونیورسٹی، سان برنارڈینو میں سینٹر فار دی سٹڈی آف ہیٹ اینڈ ایکسٹریمزم کے غیر مطبوعہ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ 14 بڑے میٹرو ایریاز میں پچھلے سال کے مقابلے نفرت انگیز جرائم میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے درست اور مکمل ڈیٹا رپورٹنگ کی ضرورت ہے کہ وسائل ہماری کمیونٹیز میں ضروریات کے مطابق ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here