نیویارک (پاکستان نیوز)رواں سال اپریل کے مہینے میں نجی ملازمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ، پے رول فرم اے ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اپریل میں نجی ملازمتوں میں اضافہ ہوا لیکن اہداف سے تھوڑا کم اضافہ ہوا ہے ، اپریل کے مہینے میں نجی کمپنیوں نے سات لاکھ 42 ہزار ملازمین کو جاب فراہم کی جبکہ مارچ میں یہ تعداد پانچ لاکھ 65 ہزار رہی تھی جبکہ ڈو جونز کے اکانومسٹ سروے کے مطابق 8 لاکھ ملازمتوں کے پیدا ہونے کی توقع تھی ، انڈسٹری تاحال کرونا سے قبل کی پوزیشن پر آنے کیلئے 30 لاکھ نئی ملازمتوں کی دوری پر ہے ، تجارت ، ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹیز کے شعبوں میں 1 لاکھ 55 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں ، کاروباری سیکٹر میں ایک لاکھ چار ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ تعلیم اور ہیلتھ سروسز میں 92 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے ۔دی ڈو جونز کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں 6 فیصد سے 5.8 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔