بڑھتی مہنگائی اور جرائم سے تنگ59 فیصد نیویارکرزشہر چھوڑنے کے خواہاں

0
414

نیویارک (پاکستان نیوز) شہر میں جرائم کی شرح میں حیران کن اضافے اور مہنگائی بڑھنے پر 59 فیصد نیویارکرز نے شہر کو چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ، مقامی سروے کے مطابق نیویارک کے 840 کے قریب شہریوں سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ نیویارک کو مستقل طور پر چھوڑ دیں تو کیا ان کے خاندان کو مستقبل بہتر ہو سکے گا اس کے جواب میں 25 فیصد نے حمایت میں رائے دی، جبکہ 34 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ کچھ حد تک متفق ہیں ، مجموعی طور پر 59 فیصد افراد نے پول میں حصہ لیا، سروے کے دوران 15 فیصد شہریوں نے اس رائے سے اختلاف کیا، جبکہ 26 فیصد نے کسی حد تک اختلاف کیا، رائے شماری کے نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب اعداد و شمار کے مطابق میئر ایرک ایڈمز کے کریک ڈاؤن کے وعدے کے باوجود 2022 کے آغاز سے جرائم میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نصف سے زیادہ جواب دہندگان نے نیویارک میں زندگی کے مجموعی معیار پر بھی مسئلہ اٹھایا، 23 فیصد نے اسے خراب اور 36 فیصد نے صرف “منصفانہ” قرار دیا۔تقریباً 32 فیصد نے کہا کہ زندگی کا معیار ٹھیک تھا، اور صرف 9 فیصد نے کہا کہ یہ بہترین ہے۔سروے کے دوران 60 فیصد افراد نے مہنگائی اور جرائم کی بڑھتی شرح پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here