نیویارک(پاکستان نیوز) عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی خبروں کو عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی زرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ اس سے پاکستان میں کافی دنوں سے جاری سیاسی عدم استحکام میں کمی واقع ہو گی حالانکہ ایسا نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عمران خان نئی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ملک میں بحران شدت اختیار کریگا اور آخرکار حکومت کو نئے عوامی مینڈیٹ کے لیے الیکشن میں جانا پڑیگا عمران خان اپنی حکومت کے خاتمہ کا الزام مبینہ طور پر امریکہ پر عائد کرتے ہیں لیکن امریکی حکام اس کی تردید کر رہے ہیں عمران خان پاکستانی عوام میں مقبول ترین لیڈر کے طور پر اْبھرے ہیں اس پارٹی کے کارکن یہ بھی الزام عائد کر رہے ہیں کہ حکومت گرانے میں اسٹیبلشمنٹ اور عدالتوں کا عمل دخل ہے سوشل میڈیا پر ان اداروں کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے جس سے عام آدمی بھی ان الزامات کو سچ مان رہا ہے جس کا فائدہ سیاسی طور پر اْن کے بیانیے کو ہو رہا ہے۔ نئے وزیراعظم شہباز شریف ہونگے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔