لاہور(پاکستان نیوز) سال2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن2اور 3اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات8 بج کر 43منٹ پر ہو گا، 9بج کر 51منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہوگا جبکہ11بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔3اکتوبر کی رات2 بج کر47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلاٹنک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جا سکے گا۔