نیویارک (پاکستان نیوز)مقامی عدالت نے کنسٹرکشن کمپنی کے مالک پاکستانی امریکن ندیم انور غفلت برتنے پرقصور وار قراردے دیا ، لانگ آئی لینڈویلے سٹریم کا رہائشی ندیم انورجوکہ کنسٹرکشن کے بزنس سے تعلق رکھتے ہیں کو بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالز، نیویارک انویسٹی گیشن کمشنر جوس لائن سٹربر، قائم مقائم بلڈنگ کمشنر گوز سٹرائیک نے مشترکہ طور پرپانچ سالہ بچی کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ، مقامی کمپنی کی زیر نگرانی تعمیر دیوار گرنے سے بچی موقع پر چل بسی تھی، ڈسٹرکٹ اٹارنی گونزالز نے بتایا کہ کمپنی زیر تعمیر دیوار کو محفوظ بنانے میں ناکام رہی ہے ، جس کے گرنے سے پانچ سالہ بچی موقع پر چل بسی، میرے جذبات بچی کے ورثا کے ساتھ ہیں ، ہم ذمہ داروں کو جواب دہ بنائیں گے ۔ کمشنر سٹرابر نے بتایا کہ ہم نے زیر تعمیر عمارتوں اور مقامات کے لیے محفوظ قوانین متعارف کروائے ہیں لیکن مسٹر انور اور ان کی کمپنی متعدد مرتبہ ان قوانین کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ہم تحقیقات میں مدد فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ڈیپارٹمنٹ آف بلڈنگز کے شکر گزار ہیں، ہم ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے ، عدالت کی جانب سے ناسا کاوئنٹی ویلے سٹریم کے رہائشی 46 سالہ ندیم انور اور ان کی تعمیراتی کمپنی سٹی وائڈ کنسٹرکشن اینڈ رینوویشنز پر قتل کی دوسرے درجے کی دفعات لگائی گئی ہیں، ملزم کو بروکلین سپریم کورٹ کے جج ڈینی چون کے روبرو پیش کیا گیا اور قصور وار قرار دیتے ہوئے قتل کے دوسرے درجے کے الزامات عائد کیے گئے۔قائم مقام کمشنر سراکیس نے کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر تعمیراتی کام انجام دینے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ یہ فرد جرم تعمیراتی صنعت کو ایک مضبوط پیغام بھیجتی ہے کہ یہ شہر ایسے جرائم پیشہ افراد کو برداشت نہیں کرے گا، ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق واقعہ 29 اگست 2019 میں پیش آیا ، جب بھاری پتھروں کے ستون والی دیوار بچی پر آگری اور وہ موقع پر چل بسی ۔