نیویارک ؛جرائم میں اضافہ، ایک سال میں قتل کی 83 وارداتیں

0
94

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں جرائم کی شرح ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گئی ہے ، رواں برس نیویارک سٹی بورو میں قتل کی 83 وارداتیں ہوئی، جبکہ گھروں میں خود کشیوں کے 261 واقعات رونما ہوئے، برونکس میں قتل ہونے والے شہری مجموعی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہیں ، نیویارک بورو اس سلسلے میں سب سے خطرناک علاقہ بن گیا ہے ، گرینڈ کنکورس، برونکس ٹرمینل مارکیٹ، اور یانکی سٹیڈیم جرائم کا گھر بن گئے ہیں۔ اسی طرح بیلمونٹ، ایسٹ ٹریمونٹ، اور فورڈھم یونیورسٹی کے علاقوں میں جرائم کی شرح 22 فیصد زیادہ ہے، برونکس میں قتل کی 24 وارداتیں ہوئیں، پولیس کے مطابق اتوار کے روز صرف پانچ قتل ہوئے ، برونکس میں ہونے والے خونریزی میں ایک 11 سالہ لڑکی شامل ہے جو مئی میں سڑک کے ایک کونے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی تھی۔ موٹ ہیون میں موٹرسائیکل کی فروخت کے دوران ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حال ہی میں، 30 جولائی کو فورڈھم سیکشن میں برونکس سموک کی دکان کے باہر ملازم کے ساتھ جھگڑے کے بعد ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔برونکس ایک ”بیٹل زون” ہے کیونکہ پولیس ”مجبور” ہے کہ وہ گینگ کی سرگرمیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، مائیکل الکازر نے کہا کہ برونکس برازیل کی طرح لگتا ہے جس میں فاویلا طرز کے گروہوں کے ساتھ کنٹرول نہیں ہے، ڈرائیونگ کے ذریعے فائرنگ، موپیڈ پر دو آدمیوں کی ڈکیتی ٹیمیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here