جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ، عمران خان

0
35

راولپنڈی(پاکستان نیوز) عمران خان نے جنرل فیض کی گرفتاری کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلا رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا ٹیم کی تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے آج رات پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دی ہے اور کہا ہے عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں، یہ وقت ہے ملک کی خاطر نکلنا ہے۔ انتظار پنجوتھہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا سپریم کورٹ پر دبا ڈالا جارہا ہے، نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہے، بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں، قاضی فائز عیسی کو اب پیچھے ہٹ جانا چاہیے، ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here