نیو یارک(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیو یارک نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور پاکستانی حکومت پر دباو ڈالنے کے لیئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھا دیا۔ تحریک انصاف کے وفد نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں پی ٹی آئی نیو یارک کے صدر امجد نواز، پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل، پی ٹی آئی نیو یارک کے کوآرڈینیٹر ظفر چیمہ، برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر سہیل انجم اور یاسین فاروق شامل تھے ۔ وفد نے اقوام متحدہ کی خاتون عہدیدار کو 246 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپرز کے ساتھ قرارداد پیش کی۔