علی شیخانی پریسنٹ تھری فورٹ بینڈ کائونٹی کانسٹیبل کیلئے اولین امیدوار

0
74

نیویارک (پاکستان نیوز) فورٹ بینڈ کائونٹی پریسنٹ تھری سے علی شیخانی کانسٹیبل بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جس کی بنیادی وجہ علی شیخانی کی کمیونٹی کے مسائل میں ذاتی دلچسپی ہے ، مقامی علاقے میں کمیونٹی کے حقوق کے لیے علی شیخانی نے ذاتی طور پر کاوشیں کی ہیں ، علی شیخانی نے بطور کمیونٹی لیڈر بھی خود کو منوایا ہے ، کمیونٹی کے لیے علی شیخانی سے زیادہ اہل کانسٹیبل نہیں ہو سکتا ہے جوکہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ، فورٹ بینڈ کائونٹی کے رہائشی کے طور پر علی شیخانی کمیونٹی کے مسائل کو زیادہ قریب جانتے ہیں، علاقے میں منشیات کی روک تھام، جرائم میں کمی اور پبلک سیفٹی کے لیے علی شیخانی نے کلیدی کردار ادا کر رکھا ہے ، علی شیخانی نے کمیونٹی کے لیے ذاتی سرمایہ کاری بھی کی ہے جس کا مقصد اہل علاقہ کو رہائش کے لیے پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ، اگر علی شیخانی پریسنٹ تھری سے کانسٹیبل منتخب ہوتے ہیں تو وہ کمیونٹی کو رہائش کے لیے پر امن ماحول فراہم کرنے میں دن رات ایک کریں گے ، اپنے تجربے، ایمانداری اور پروفیشن کے اعتبار سے علی شیخانی پریسنٹ تھری کانسٹیبل کیلئے بہترین اور اولین چوائس ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here