عالمی عدالت میں ایران کی درخواست قبول

0
166

تہران (پاکستان نیوز) امریکہ نے سپر پاور ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کےخلاف عالمی معاشی پابندیاں عائد کررکھی ہیں تاکہ ایران کو جوہری ہرگرام بند کرناپڑے،مگر ایران نے ابھی تک امریکہ کے سامنے سرنگوں ہونے کا عندیہ نہیں دیا۔یہی وجہ ہے کہ ایک طرف تو ایران نے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھا ہوا ہے ا ور دوسری طرف امریکہ کے خلاف اقدام کرنے کی جستجومیں بھی جتا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ جا کھٹکھٹایااور د±ہائی دی کہ امریکہ نے ایران پر بے جاپابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں ایران کو امریکا کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی، عدالت نے واشنگٹن کے خلاف تہران کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا۔ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ایران پر معاشی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا، جس پر آئی سی جے نے تہران کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت امریکا کے خلاف درخواست سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here