بینک ڈکیتی میں ملوث 88 سالہ شخص کو دو برس قید کی سزا

0
13

مونٹانا(پاکستان نیوز) مونٹانا میں 88 سالہ شخص کو گزشتہ موسم گرما میں بینک ڈکیٹی میں ملوث ہونے کی پاداش میں دو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اس شخص کو فروری میں بینک ڈکیتی کے دو الزامات میں جرم قبول کرنے کے بعد جمعرات کو سزا سنائی گئی۔ اٹارنی کے دفتر نے بتایا ہے کہ مونٹانا کے شہر بلنگز میں دو بینک ڈکیتیوں کے بعد فرار ہو جانے والے ڈرائیور کو وفاقی جیل کی طبی سہولت کے ساتھ دو برس قید بھگتنا ہو گی۔ ڈرائیور کو تقریبا 3100 ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور یہ شخص جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد تین سال تک زیر نگرانی رہے گا۔ یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج سوزن واٹرس نے حکم دیا ہے کہ 88 سالہ شخص یو ایس مارشل سروس کو رپورٹ کرے، جس کے بعد انہیں بیورو آف پرزنز کی طبی سہولت میں بھیجا جائے گا۔ استغاثہ نے بتایا ہے کہ اس شخص کو ایک ساتھی سمیت اگست 2023 میں دوسری ڈکیتی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی گاڑی صرف چار دن پہلے بینک ڈکیتی میں ملوث گاڑی کی تفصیلات سے مماثل پائی گئی۔ مدعا علیہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کے ساتھی نے رقم حاصل کرنے کے لیے بینک لوٹنے کا مشورہ دیا تھا۔ مدعا علیہ نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2008 میں جب میری عمر 72 برس تھی، میں بینک ڈکیتی میں ملوث ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here