ریاض(پاکستان نیوز) اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائیگا، حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام سے دینی آگہی پروگرام 25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کئے گئے ہیں۔ مطاف میں جانے اور نکلنے کے لیے متعدد راستے مقرر کئے ہیں۔ حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔