SEED USA کی بھارت میں یتیموں، بیواﺅں اور غریب طبقات کی مدد کیلئے مالیاتی مہم

0
247

بھارت میں ایک لاکھ سے زائد مستحقین کی سپورٹ کرنے والے ادارے کی زکوٰة سے تعاون کی اپیل
SEED غریب بچوں، یتیموں کی تعلیم، فنی تربیت اور نادار خاندانوں و بیواﺅں کی مالی امداد و طبی سہولیات کیلئے سرگرم عمل ہے

شکاگو(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں بھارت کے غریب عوام، یتیموں اور بیواﺅں کی سرپرستی و امداد کرنے والے بین الاقوامی ادارے سپورٹ فار ایجوکیشنل اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ SEED کے یو ایس اے چیپٹر نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم امہ سے بھارت میں خط غربت سے نیچے رہنے والے خاندانوں، بیواﺅں اور یتیموں کی مدد کیلئے زکوٰة و عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ بھارت میں ایک لاکھ سے زائد مستحقین کی صحت، زندگی گزارنے اور تعلیمی و فنی تربیت میں مصروف عمل سیڈ یو ایس اے اس وقت 20 ہزار غریب و یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں تعاون کرنے کے علاوہ 80 ہزار ضرورت مندوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی و علاج اور 500 سے زائد بیواﺅں، نیز نادار خاندانوں کی مالی امداد کے نیک کام سر انجام دے رہا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز شکاگو میں SEED کے اشتہار سے استفادہ کریں یا ادارے کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here