بروکلین کے مسلمان صدمہ سے دو چار روزانہ 15ہلاکتیں

0
197

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے باعث روزانہ کی 15ہلاکتوں نے بروکلین کے مسلمانوں کو بڑے صدمے سے دوچار کر دیا ہے ، الریان مسلم فیونرل سروسز نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو نماز جنازہ ادا کرنے کے انتظامات کیے ہیں جس کو کمیونٹی کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے ، باڈی باکس کی گاڑی میں موجودگی میں ہی نماز جنازہ ادا کر دی جاتی ہے جس کے بعد باڈی باکس کو فیونرل کے لیے منتقل کر دیا جاتا ہے ، کونی آئی لینڈ ایونیو میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے دیدار کیلئے جمع ہوتی ہے ، یہاں لائی گئی میتوں میں زیادہ تر پاکستانی اور بنگلہ دیشی شامل ہوتے ہیں جبکہ کچھ میتوں کے اہل خانہ امریکہ میں نہ ہونے کی وجہ سے ارگرد کے لوگ نماز جنازہ میں شامل ہوتے ہیں ، الریان فیونرل کے مالک ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد احمد ہیں جنھوںنے اپنے بھائی کے بے حد اصرار پر تین سال قبل فیونرل سروسز کے کام کا آغاز کیا تھا اور آج کورونا کی وجہ سے مشکل حالات میں وہ تن دہی کے ساتھ کمیونٹی کی بھرپور مدد کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here