ممتاز نعت خواں عمیر برادرز کے والد لیاقت علی کورونا کے باعث چل بسے

0
290

نیویارک(پاکستان نیوز) لانگ آئیلنڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے متحرک رکن اور عید میلاد اور نعتوں کی محفلوں کی جان عمیر برادرزکے والد گرامی لیاقت علی علوی کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی عمر تھی 66 سال تھی اور 2 ہفتے پہلے کورونا کا شکار ہوئے تھے ایک ہفتہ لانگ آئیلنڈ جیوش ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد دار فانی سے کچھ کرگئے۔ لیاقت علی کے صاحبزادے محمد عمیر نے بتایا کہ مرحوم کو گزشتہ جمعہ کو LIJ میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم9 سال سے اپنے اھل خانہ کے ہمراہ ایلمونٹ(لانگ آئیلنڈ)میں مقیم تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں4 بیٹے ( بشمول محمد عمیر نعت خواں)3 بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ کمیونٹی نے غمزدہ فیملی سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here