10 خوش نصیبوں کو 1ہزار ڈالر فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے،لوگ زیادہ سے زیادہ مردم شماری میں حصہ لیں :حکام کی اپیل
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک مردم شماری ادارے نے مردم شماری میں بھرپور شرکت کرنے والے شہریوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دس خوش نصیبوں کو 1ہزار ڈالر فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے ، کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد مردم شماری میں حصہ لینے سے عاری ہے ، اب مردم شماری ادارے نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیش انعامات کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ بڑی تعداد میں مردم شماری میں حصہ لے سکیں ، مردم شماری حکام اس سلسلے میں بھرپور شرکت کرنے والے دس افراد میں فی کس ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کریں گے ، اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ان فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جو کہ درج زیل ہیں انگریزی کیلئےِ 844-330-2020 ، سپینش کیلئے844-468-2020 ، ویتنام کیلئے 844-461-2020 ، کورین کے لیے 844-392-2020 ، روسی زبان میںمعلومات کے لیے 844-417-2020 ، عربی کیلئے 844-416-2020 اسی طرح دیگر زبانوں میں معلومات کے لیے مخصوص نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔