منہاٹن میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر رنگا رنگ پریڈ کا اہتمام

0
37

نیویارک (پاکستان نیوز) منہاٹن میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ، پریڈ کے دوران پاکستانی پرچموں کی بہار رہی جبکہ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بھی تقریب کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کو جوائن کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی جس پر شرکا نے پاکستان زندہ باد، قائداعظم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، جنوری 2022 میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والے میئر ایرک ایڈمز نے شہریوں کی ترقی کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں ، شہر کی آبادی اس وقت 8.4 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے، اپنے خطاب کے دوران میئر ایڈمز نے یاد دلایا کہ 16 اگست کو شہر کے قدیم ترین پارک بالنگ گرین میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا گیا تھا، یہ وہ مقام تھا جہاں 1783 میں برطانوی نوآبادیاتی پرچم کو نیچے اتارا گیا تھا اور امریکہ کے ستارے اور سٹرپس بلند کیے گئے تھے۔میئر ایڈمز کو شہر کے لیے ان کی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون کے لیے تعریفی سند بھی پیش کی گئی، نیویارک میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل نواب عادل علی خان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان کے ممتاز معالج ڈاکٹر محمود علی پریڈ کے گرینڈ مارشل تھے۔ ان کا تعارف پریڈ کمیٹی کے فنانس سیکرٹری اسد چوہدری نے حاضرین سے کرایا۔پریڈ جب نیویارک کے اہم راستوں سے گزری تو نعرے لگاتے اور پاکستان اور امریکہ کے جھنڈے لہراتے ہوئے، پاکستانی امریکیوں نے راستے میں کھڑے ہو کر پریڈ کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا، پریڈ کی سیکیورٹی کے لیے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی ایک یونٹ اور ایک بینڈ موجود تھا۔فلوٹس نے پاکستانی اور امریکی قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں، جس پر شرکا جھومتے رہے ، تقریب کے اختتام پر ثقافتی پروگرام نے حاضرین کے دل جیت لیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here