کوپن ہیگن(پاکستان نیوز) ڈنمارک کی وزارت انصاف نے قرآن مجید سمیت آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے ایک بیان میں کہا ہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے جس کا مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ کچھ افراد کی پرتشدد، ردعمل بھڑکانے کی کوشش کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے، آسمانی کتب کی بے حرمتی پر پابندی کے خلاف وزری کرنے والوں کو جرمانہ اور 2سال قید کا سامنا کرنا ہو گا۔