اسلام آباد(پاکستان نیوز) یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا۔یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیرلائن کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا جس میں شرکت کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز کیلئے روانہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اور ویژن ائیر کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ختم کرکے پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔ادھر ترجمان یورپی کمیشن کے مطابق صرف پی آئی اے اور ویژن ائیر کا معاملہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا، باقی تمام پاکستانی ائیرلائنز پر اب یورپی ملکوں میں کوئی پابندی نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔