عمران خان کا نواز شریف کو مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج

0
82

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چیلنج دیا ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں۔جمعرات کو یوٹیوب پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کے وہ پاکستان آئیں اور اپنی مرضی کے حلقے سے میرے خلاف الیکشن لڑیں، میں اس الیکشن کی مہم بھی نہیں چلاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ لیول پلینگ فلیڈ تب ہوگی جب نواز شریف واپس آئیں گے۔ سب کے کرپشن کیسز تو ختم ہوگئے ہیں، اب رہ کیا گیا ہے؟ ان کو واپس بلا لیں، وہ واپس کیوں نہیں آرہے؟ (نواز شریف) باہر بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں۔ زندگی انجوائے کر رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ جب تک عمران خان جیل نہیں جاتا اور پی ٹی آئی ختم نہیں ہوتی تب تک واپس نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف گذشتہ چار برسوں سے ملک سے باہر مقیم ہیں اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ وہ واپس کب آئیں گے تو ان کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ جب ان صحت بہتر ہو گی وہ پاکستان آجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here