نیویارک(پاکستان نیوز) کورونا کا مرکز بننے کے ایک سال بعد نیویار کی کائونٹی کوئنز نے 10شہریوں کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے ،کوئنزریاست میںیہ سنگ میل عبورکرنے والی پہلی کائونٹی بن گئی ہے، ڈینون رچرڈزنے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات محکمہ صحت کے ڈیٹا سے حاصل کی گئی ہیں جس کے مطابق کائونٹی کے دس لاکھ شہریوں نے کم ازکم ایک خوراک کورونا ویکسین کی حاصل کر لی ہے،ایک سال قبل یہاں صدی کا دنیا کا سب سے زیادہ صحت کا بحران تھا، اب ہم اندھیرے سے اجالے میں آ گئے ہیں،اس سے ہمارے قصبے کی طاقت اور عزم کا اظہار ہوتا ہے،انہوں نے ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس وبا کے دوران بے پناہ کام کیا ہے،ہم آپ کے مقروض ہیں اور وہ جو اس وبا کے باعث ہم سے بچھڑ گئے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے،انہوں نے ویکسین لگوانے والے دس لاکھ شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اب سب محفوظ ہیں۔دوسری طرف میئر بل ڈی میسیو نے اعلان کیا ہے کہ 16 سے 18سال کے افراد بھی فائزر اورماڈرینا سائٹ پر واک ان ویکیسین لگوا سکتے ہیں۔