نیو یارک میں کررونا سے مرنے والوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین شروع

0
190

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیںلے رہا ہے ، نیویارک شہر میں سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں ، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے یہاں پر اجتماعی قبروں میں تدفین کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف کی جانب سے ڈرون کیمرے کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار اجتماعی قبروں کیلئے کھودی گئی زمین میں تابوت قطار در قطاررکھتے جا رہے ہیں اور بلڈوزر کے لیے ان پر مٹی ڈال کر سپرد خاک کیا جا رہا ہے ، صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اجتماعی قبروں میں تدفین کے متعلق لوگوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا ، اپنے طور پر سینکڑوں افراد کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا جا رہا ہے اور ان کے متعلق کسی کو کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here