نیویارک( پاکستان نیوز) بھارت، میکسیکو، ناروے اور آئرلینڈ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب ہو گئے۔ بھارت ایشیا پیسفک گروپ کیلئے غیر مستقل رکنیت کاامیدوار تھا۔ یہ سیٹ انڈونیشیا کی رکنیت مکمل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ غیر مستقل ارکان کا انتخاب دو سال کیلئے کیا گیا۔ غیر مستقل ارکان کا انتخاب عام طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں خیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے باعث طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی۔ رکن ممالک نے طے کردہ وقت اور مقام پر ووٹ کاسٹ کیا، پانچویں رکن کیلئے آج ووٹنگ ہو گی۔