نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا لاک ڈاﺅن اور حکومتی پابندیوں کے باوجود اپنے ملازمین کے لیے سیلون کو کھولنے والی ڈیلاس کی سالون مالک شیلی لوتھر نے سینیٹ کی ڈسٹرکٹ 30کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، شیلی لوتھر نے اپنے ملازمین کے معاشی استحصال کو روکنے کے لیے پابندیوں کے باوجود اپنے سیلون کو گاہکوں کے لیے کھول دیا تھا جس پر ان کو عدالتی کارروائی پر جیل جانا پڑا لیکن سوشل میڈیا اور سماجی کارکنوں کی بے پناہ حمایت اور اٹارنی جنرل کی کاوشوں کی مدد سے شیلی کو حراست کے دوسرے ہی روز جیل سے رہا کر دیا گیا ، اپنی عوام میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے شیلی نے سینٹ کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دکانداروں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گی ۔