نیویارک (پاکستان نیوز) معروف بزنس مین اور کمیونٹی رہنما ساجد تارڑ ایڈووکیٹ کے صاحبزادے فتح تارڑ ایڈووکیٹ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعث فخر بن گئی۔ فتح تارڑ ایڈووکیٹ جو کہ ماضی میں امریکی اسٹیٹ سیکرٹری مائیک پومپیو کے دور میں محکمہ خارجہ میں قانون سازی کے اہم امور سرانجام دے چکے ہیں، ان کی صدر ٹرمپ سے اس خصوصی ملاقات کو سفارتی اور سماجی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے نوجوان پاکستانی نڑاد امریکیوں کی اعلیٰ ایوانوں تک رسائی اور ان کی قابلیت کا اعتراف ہوتا ہے۔ کمیونٹی کے سرکردہ اراکین نے فتح تارڑ کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے شاندار مستقبل اور صحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اہم پلیٹ فارمز پر اپنی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔











