نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹک جماعت کے نامزد صدر جوبائیڈن کی جانب سے نائب صدر کے لیے کسی خاتون امیدوار کے نام پر غور کرنے کے اعلان کے بعد امریکیوں کی بڑی تعداد کمالا ہیرس ، وال ڈیمنگ اور سوسان رائس کو منتخب کرنے کے لیے رائے کا اظہار کر رہی ہے ، اب یہ جوبائیڈن اور ان کی جماعت پر منحصر ہے کہ وہ نائب صدر کے لیے کس خاتون کا انتخاب کرتے ہیں ، عوامی حلقوں میں اس وقت یونیورسٹی آف ورجینیا کی پروفیسر لیری صباٹوکرسٹل بال اس وقت جوبائیڈن کے انتخاب میں صف اول پر سمجھی جا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہیرس ، ڈیمننگ ، الٰی نائے کی ٹیمی ڈک ورتھ بھی نائب صدر بننے کی فہرست میں ٹاپ پر موجود ہیں ۔