واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت ہے امریکی آزادی کا بحالی کا، اگر ہم نے یہ وقت کھو دیا تو سمجھ لیں کہ ہمارا ملک خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے، ہمیں بایڈن اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی تمام چالوں کو ناکام کرتے ہوئے اس بار الیکشن ن تائج کو چوری ہونے نہیں دینا، حقیقت میں یہ الیکشن ہماری بقاء اور بربادی کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برے لوگ ہمارے ملک کی سالمیت کے لئے سب سے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ انہوں نے صدر بائیڈن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو دوسری ٹرم مل گئی تو سمجھ لیں کہ ہمارا ملک زوال پذیری کی طرف جائے گا۔ صدر بائیڈن نے انڈر وفاقی ایجنسیوں کو ان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ دوسری جانب نیویارک کے علاقہ برانکس میں ٹرمپ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔