بھارت یک جماعتی ریاست کی جانب

0
83

نیویارک(پاکستان نیوز) اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وزیراعظم مودی بھارت کو یک جماعتی ریاست کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے،جیسے جیسے بھارت 2024کے عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملک کے جمہوری اداروں پر گرفت مضبوط ہورہی ہے، اگرچہ اسے ملکی عدلیہ سے تھوڑا سا جھٹکا لگتا ہے لیکن بھارت کے سیاسی تجزیہ کار، سفارت کار اور سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ مودی کی پارٹی اپنے تحفظ کے لیے عدالتوں پر انحصارکرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی جتنے چیلنجز کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، ان میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ راہول کی سزا سے یہ پیغام جا رہا ہے کہ مودی حکومت انہیں پارلیمنٹ سے بے دخل کرنا چاہتی ہے اور آنے والے سالوں میں انہیں الیکشن لڑنے سے روکنا چاہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here