یمنی بچے کا چشمہ 10 ہزار ڈالر میں نیلام

0
154

 

صنعا (پاکستان نیوز) یمن کے ایک پناہ گزین کیمپ کے بچے کا چشمہ 10 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔ جب یمنی صحافی عبداللہ الجاردی کو اس بچے کی تخلیقی صلاحیت کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں اس بچے کے چشمے فروخت کرنے کے لیے ایک آن لائن نیلامی کا انتظام کیا۔ یمن میں سعودی پروجیکٹ فار لینڈ مائن کلیرنس (ماسم) کے ڈائریکٹر اسامہ ال گوسیبی نے کامیاب بولی لگائی۔ اسامہ ال گوسیبی نے کہا کہ چشمے کی نیلامی سے 10 ہزار امریکی ڈالرز حاصل ہوئے ہیں۔ اس رقم سے نہ صرف چشمہ بنانے والے بچے کے لیے کپڑے خریدے جائیں گے بلکہ پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے دیگر بچوں کو بھی کپڑے دیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here