”اکنا ریلیف ایک بھروسہ کا نام “

0
201
شبیر گُل

شبیر گُل

قارئین ! آج ایک بار پھر اکنا کی ریلیف سرگرمیوں پر لکھنے کی ضرورت محسوس اس لئے کی کیونکہ روزانہ دسیوں نان مسلمز کی کالز موصول ہوتی ہیں جس میں اکنا کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے تو مسلمان ہونے کی حیثیت اور اکنا ریلیف کا ادنیٰ رکن ہونے کی حیثیت سے میرا سر فخر سے اونچا ہو جاتا ہے۔امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی چیریٹی آرگنائزیشن اکنا ریلیف نے پورے ملک میں فلاحی سرگرمیوں کاجال بچھا دیا ہے۔ چارسو سے زائد مقامات پر فوڈ پینٹریز، گراسری ڈسٹری بیوشن کے سینٹرزاور فوڈ ڈرائیوز سے آئندہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی نفرت کم ہوگی۔اکناریلیف پورے ملک کے طول وعرض غرضکہ ہر شہر اور ہر اسٹیٹ میں لوکل کمیونٹی کے ساتھ ملکر ریلیف کا کام انجام دے رہی ہے۔اس سے مسلمانوں کے بارے میں منفی تاثر ختم کرنے میں بہت مدد ملے گی،انشاءاللہ ان رفاعی کاموں سے آئندہ اسلاموفوبیا کی یلغار کم ہوگی جہاں کرونا کی وباءنے افریقن، بنگلہ دیشی اور سپینش کمیونٹی کو بہت متاثر کیا ہے وہاں مسلمانوں کی ریلیف سرگرمیوں سے مسلمانوں کا چہرہ بھی ا±جلا دکھائی دے رہا ہے۔
اسی بنا پر اکنا ریلیف نے متاثرہ کمیونٹیز کے رہائشی علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں کا جال پھیلایا ہے۔کورونا کے ڈر سے گورے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔وہ اکنا ریلیف کو فوڈ اور گراسری دروازے تک پہنچانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ الحمد للہ اکنا ریلیف ہر رنگ و نسل سے بالا انسانیت کے ساتھ کھڑی ہے۔ہر ہفتے کو بارہ چرچوں کو گراسری اور کھانا فراہم کیا جاتا ہے،کورونا کی بیماری نے عالمی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔یورپ اور امریکہ کی معیشت خطرات سے دو چار ہے،آئندہ عالمی طاقت کا توازن امریکہ سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے۔ کیمونزم کی پسپائی کے بعد سرمایہ دارانہ نظام بھی کسی کھائی کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے، کل جو س±رخے تھے اور امریکہ کو استعماری قوت ،سامراج کہتے تھے۔ کیمونزم کے پروردہ تھے۔ وہ آج سرمایہ دارانہ سوچ کے س±رخیل ثابت ہوئے ہیں۔ روس کی کمر ٹوٹنے کے بعد نہ ایشیا س±رخ رہا اور نہ س±رخے نظر آئے،اب تو سوشلسٹ اور نہ ہی کمیونسٹ کو اپنے نظریات سے کوئی مقصد رہا ہے۔روس کے ٹینکوں پر بیٹھ کر پختونستان کا خواب دیکھنے والے اپنی موت آپ مر گئے جنہوں نے ہاکستان میں دفن ہونا پسند نہ کیا۔ وہ بھی امریکی سامراج کے آگے سر نگوں ہوئے جو کل افغانی پٹھو تھے، آج انڈین پٹھو بن چکے ہیں۔ مساوات کی بات کرنے والے اب امریکی ڈگ ڈگی بجا کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ طبقہ انتہائی ڈھیٹ اورموقع پرست ہے لیکن کل کے سوشلسٹ اور کیمونسٹ بھی آج اکنا ریلیف کی ہیومن ٹیرین سروس اور خدمت خلق کے معترف ہیں۔
اکنا ریلیف برانکس اور ہارلم میں ویلفیئر سرگرمیوںسے متاثر ہو کر عوامی لیگ کی لیڈر شپ نے ہمارے ساتھ کھڑا ہونا اپنی ضرورت سمجھا۔ہم نے منگل کو پینٹری کے موقع پر تمام مخالف گروپوں کو ایک ٹیبل پر بٹھا دیا،خالدہ ضیاءگروپ ،حسینہ واجد گروپس اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی لیڈر شپ نے مل کر برانکس میں ایک شاندار فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیاجو انتہائی کامیاب رہا،یہ فوڈ ڈرائیو اپنی نوعیت کا انوکھا کام تھا۔بنگلہ تنظیموں کے تمام گروپس نے اکناریلیف کی چھتری تلے ایک ہی جگہ فوڈ پینٹریز کا اہتمام کرکے اکنا کی ریلیف سرگرمیوں کا اعتراف کیا۔
الحمد للہ اکنا ریلیف برانکس کے آفس سے ہر ہفتے کو بیسیوں چھوٹی بڑی مسلم اور نان مسلم ،آرگنائزیشنز کو فوڈ اور گراسری ہر ہفتہ دو تین بار فراہم کی جاتی ہیں۔ کسی کو کبھی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ ،مذہب،مسلک کا نہیں پوچھاگیا،اکنا ریلیف ایسٹ ہارلم، NYCHA ، پلہم پارک وے ، NYCHAٹھراگز نک NYCHA -ہر ہفتہ میں دو بار ہزاروں افراد کو فوڈ اور گراسری تقسیم کرتی ہے۔الحمد للہ برانکس اور ہارلم میں گزشتہ تین ماہ میں دو لاکھ تہتر ہزار فیملیز کو گراسری اور کھانا فراہم کیا جاچکا ہے، کئی فیملیز کو پندرہ بار اور کئی کو دس بار۔
برانکس کے بنگلہ بازار جہاں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے ایک لاکھ افراد بستے ہیں میںاکنا ریلیف نے اپنا ہفتہ وار گراسری ڈرائیو کا پراجیکٹ ایک بار پھر شروع کردیا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بند تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ جو پاکستان کی سخت ترین مخالف ہے۔ جماعت اسلامی، مذہبی طبقات اور اکنا کی سخت مخالف جماعت ہے۔ ا±سکی لیڈر شپ برانکس اکنا ریلیف کے ساتھ ملکر کمیونٹی میں ضرورت مندوں کوکھانا،گراسری اور حلال چکن فراہم کر رہی ہے۔برانکس اور ہارلم میں اکنا ریلیف تقریباً چالیس مساجد،چار چرچ ، تین بڑے کمیونٹی سینٹرز کو ہفتہ میں دو بار گراسری اور فوڈ فراہم کرتی ہے۔علاوہ ازیں روزانہ دو ہزار فیملیز کو صرف برانکس میں گراسری اور فوڈ فراہم کیا جاتا ہے۔
ہر ویک میں دو دفعہ چرچوں کو اس مشکل وقت میں گراسری فراہم کرنا اکنا ریلیف کا انسانی دوستی پر مبنی عظیم اقدام ہے۔ اکنا ریلیف تیس مئی کو” وشنو مندر “کے ساتھ گراسری ڈسٹری بیوشن کا ایک بڑا ایونٹ کر رہی ہے جو خدمت خلق کے حوالہ سے اسکی مسلم فار ہیومینٹی کے سلوگن کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔آئیے مشکل وقت میں اکنا ریلیف کا ساتھ دیں جو ہر رنگ و نسل کے انسانوں سے یکساں محبت کرتی ہے، ان کی کئیر کرتی ہے، ان کو کھانا، گراسری اور ادویات پہنچاتی ہے۔اکنا ریلیف مسلمانوں کا فخر ہے جو تعصب سے بالاتر ہو کر خدمت انسانی میں تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here