شیطانی تکون نے دنیا کا سکون تباہ کردیا ہے۔ مودی ٹرمپ اور نیتن یاہو دنیا کے وہ بدمعاش ہیں جنہوں نے عالمی امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ دنیا کے سیف ہیون خلیجی ممالک پر موت کا راج۔اسرائیل اورامریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر، اور ایران پر حملہ کردیا جس سے آیت اللہ خامینائی پورے خاندان سمیت شہید ہو گئے۔ انا للہ واناعلیہ راجعون ۔ایران پر حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائلوں سے حملے کئے گئے ہیں۔ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر پانچ سو ساٹھ امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ کویت میں تین امریکی فوجی طیارے تباہ ہو ئے ہیں۔ اسرائیل کے نیوکلئیر پاور پلانٹ پر ایران نے میزائیل حملہ کیا ہے۔ جس سے تابکاری پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے ایران کے ایک سکول پر میزائل حملہ سے سو بچیاں شہید ہو ئیں ۔عام شہریوں، ہاسپیٹلز اور اسکولز پر بمباری کی گئی۔اسرائیل اور امریکہ نے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ایران میں درجنوں مقامات پر حملے ہو ئے ہیں جن سے سینکڑوں شہادتیں ہو ئیں ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ کی شہادت کی خبر سنتے ہی پوری دنیا میں سوگ چھا گیا۔کئی ممالک میں لوگ امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگاتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔علی خامینائی مسلم امہ کی ایک بڑی قوم کی ریڈ لائن تھے ۔ علی خامینائی کی شہادت پر مسلمانوں میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے یہ ایک کھلی جارحیت ہے۔ امریکہ اور اسرائیل وہ عالمی غنڈے ہیں جو کسی بھی بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتے۔ ایک ایرانی صحافی کا کہنا ہے کہ شہید آیت اللہ علی خامینائی انتہائی نرم دل شخصیت تھے ۔ لارافی اور علی لاریجانی سخت گیر ہیں۔ جن کا نام ٹرمپ رجیم یاد رکھے گی ۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خود ساختہ خیالات نے مشرق وسطی کو کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے۔ امریکہ جھو ٹا، مکار اور دھو کے باز ہے۔ ایران اس سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک ہم پر نہیں ،امریکہ اور اسرائیل پر غصہ کریں ۔یہ جنگ امریکہ اور اسرائیل کیطرف سے ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم تو کھلے دل سے مذاکرات کو آگے بڑھا رہے تھے۔ ایران کا کہنا ہے کہ دوبئی،قطر،بحرین،عراق اور ریاض سے ہمارے میزائل انٹرسپٹ کئے جارہے ہیں وہاں سے ہم پر حملے ہو رہے ہیں۔ اسلئے ہم ان امریکی اڈوں پر کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔ قطر میں امریکہ کا اربوں ڈالرز کا ارلی وارننگ ڈیفینس سسٹم FPS-132 ایرانی میزائلوں نے ناکارہ بنادیا ہے اس سسٹم کی ارینج بیلسٹک میزائلوں کیلئے پانچ ہزار میل بنتی ہے۔ یہ سسٹم ایران سے میزائل لانچ ہو نے کے فوری بعد اسرائیل کو خبردار کردیتا تھا۔ایران نے اسکا کام تمام کردیا ہے۔ مسلمانوں کو ہمیشہ اندرونی غداروں سے واسطہ رہا ہے۔ ایران میں موساد اور سی آئی نے جاسوسی کا جال بچھا رکھا ہے۔ ایران کی اپنی سیکورٹی اورجاسوسی نیٹ ورک انتہائی کمزور ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں کئی بڑے ایرانی رہنما ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو ئے ۔جن کی مخبری اندر کے غداروں کی کارستانی رہی ہے۔ موجودہ قیادت پر پن پوائنٹ حملوں میں بھی اندر کے غداروں کا ہاتھ ہے۔ آیت اللہ خامنائی وہ مرد مجاہد تھا جو تن تنہا یورپ،امریکہ اور اسرائیل کے سامنے تیس سال تک ڈٹا رہا۔ پابندیوں کے باوجود نہ وہ جھکا ۔اس نے امریکہ کے تلوے چاٹنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی۔اسلامی دنیا میں ایک ہی شیر تھا۔علی خامنائی جو اس دنیا میں نہیں رہے لیکن امت مسلمہ پر ایک پیغام چھو ڑ گئے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ انہوں نے اپنے پورے خاندان کی شہادتوں کو قبول کیا لیکن سر جھکانا قبول نہ کیا۔اسے ایمان کی طاقت کہتے ہیں۔
ایرانی قوم گزشتہ چالیس سال سے بین الاقوامی پابندیوں کا شکار رہی لیکن کبھی بھی ایرانی قیادت کے پایاں استقلال میں کمی نہیں دیکھی گئی ۔مشرق وسطی کے غدار حکمرانوں کے درمیان ایران اور ایرانی قیادت انتہائی جرآت اور بہادری سے عربوں کے آقاؤں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں بہت تباہی کی ہے۔ اسرائیل خطے کا وہ بدمعاش ہے جسے ہر قسم کی جارحیت کی کھلی چھو ٹ ہے۔ مسلم ممالک بھیگی بلی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ کل جی سی سی میٹنگ میں ایک سعودی اہلکار نے کھل کر خلیج میں امریکہ اڈوں کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں امریکی اڈے اسرائیل کی خفاظت کیلئے ہیں۔ پمیں ان اڈوں کی وجہ سے نہ کوئی پروٹیکشن ہے اور نہ ہماری خفاظت۔ہمیں اکیلا چھو ڑ دیا گیا ہے۔ ہم امریکہ کااسلحہ، ڈیفنس سسٹم ، جہاز اور اپنے دفاع کیلئے کھربوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں،اڈے فراہم کرتے ہیں الٹا ہمیں ہی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ عرب ممالک کو یاد رکھنا چاہئے کہ کسی کیلئے نہ کوئی گولی کھاتا ہے اور نہ کوئی لڑتا ہے۔ اپنی حفاظت کیلئے خود لڑنا پڑتا ہے۔ اب خلیج وہ نہیں رہے گا۔ایران اس جنگ کو آہستہ آہستہ خلیج میں بڑھا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ عجلت میں مخبوط الحواس نیتن یاہو کے ہاتھوں استعمال ہو چکے ہیں۔ ایرانی قوم گزشتہ چالیس سال سے بین الاقوامی پابندیوں کا شکار رہی لیکن کبھی بھی ایرانی قیادت کے پایاں استقلال میں کمی نہیں دیکھی گئی ۔مشرق وسطی کے غدار حکمرانوں کے درمیان ایران اور ایرانی قیادت انتہائی جرآت اور بہادری سے امریکی اور اسرائیلی پٹھوئووں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ امریکہ نہ تو رجیم چینج کرسکا اور نہ ہی ایرانیوں کا حوصلہ پسپا کرسکا۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر سوال کرتے ہیں۔ جب کربلا میں امام حسین شہید ہو ئے تو مسلمان کہاں تھے۔ آج دیکھ لو کہاں ہیں ؟ ایران نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکا کے فوجی اڈون پر میزائیلوں سے حملے کئے ۔سعودی عرب، دوبئی، اردن ، بحرین، قطر ،ابوظہبی ،ترکی،اور عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایران نے تین بڑے آئیل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے جوابی حملوں میں پانچ سو ساٹھ امریکن فوجی مارے گئے۔اب تک ایران نے پانچ امریکی جہاز مار گرائے ہیں۔ ایک امریکن جاسوس آئل ٹینکر جہاز تباہ کیا گیا ہے۔ ایران کے میزائیل حملوں سے اسرائیل میں کئی سو لوگوں کے مرنے اور چھ سو زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ خفیہ بندرگار تباہ ہو ئی ہے۔ اسرائیل میں ڈیمونا کا ایٹمی مرکز نشانہ بن چکا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل لگنے سے آٹھ اسرائیلی جرنیل مارے گئے ہیں۔ نیتن یاہو کا ابھی تک پتہ نہیں کہ مارا گیا ہے یا بچ نکلا ہے۔ اسرائیلی آئرن ڈوم ناکام،امریکن تھان ،پیٹریاٹ،ائیرپورٹ ون،ائیرو ٹو،سسٹم ناکام۔اسرائیل پر یمنی خوثی، خزب اللہ نے بیک وقت کئی حملے کئے ہیں۔ جس سے اسرائیل میں تباہی کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ حوثیوں نے خلیج میں امریکی تنصیبات کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ آبنائے ہرمز پر ایران کی مکمل گرفت ہے۔ سمندری حدود میں ایران کی جنگی کشتیاں انتہائی مستعد ہیں۔ جنہوں نے کئی آئل ٹینکرز پر حملے کئے ہیں۔ یہ جنگ لمبی اور خطے میں بڑی تباہی کا موجب ہو گی۔ ایران میں تباہی کیساتھ اسرائیل اور امریکہ کوبھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اگر جنگ طوالت پکڑتی ہے تو مشرق وسطی کے ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی اسکے اثرات نظر آئینگے۔ نیتن یاہو ،مودی، اور ٹرمپ تینوں پاگل ملکر اس جنگ کو تہذیبی جنگ کی شکل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطی کو تباہی کیطرف دھکیل دیا ہے۔ پاکستان پہلے ہی افغان دہشتگردوں سے نمٹ رہا ہے۔ پاکستان نے طالبان رجیم کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ بھارتی قیادت نریندرامودی، نیتن یاہو اور طالبان پاکستان کے خلاف ایکا کرچکے ہیں۔ مودی اور نیتن یاہو نے اسرائیل میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی۔اپنے بغل بچے افغانیوں کو اکسا کر پاکستان کے خلاف چھو ڑا۔ پاکستان نے الحمدللہ پاکستان نے انکا بھرکس نکال دیا۔انکے سارے ڈرون ملیا میٹ کردی گئیں۔ ستر فیصد اسلحے کے ذخائر تباہ کردئیے گئے ہیں۔ پاکستان نے انڈیا کے پچاس ہدف لاک کرلئے ہیں۔ کسی بھی شرارت کی صورت میں پوری مودی رجیم کا صفایا کردیا جائے گا۔ اور اراء کو بھی یاد رہنا چاہئے ہم سر پھری قوم ہیں کسی بھی جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ پاکستانی قوم کو تمام اختلافات بھلا کر اپنی بقا کے لئے متحد ہو نا ہو گا۔دشمن افغانستان کے راستہ اس تاک میں ہے کہ خدانخواستہ موقع ملتے ھی وہ ھمیں کوئی نقصان پہنچائے۔پاکستان کو افغان غداروں کا جلدی قلع قمع کرنا ہو گا۔ پاکستان کے گرد کئی مخاذ کھلے ہیں۔ کئی روزسے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ پاکستان گزشتہ بیس سال سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ طالبان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ اس دہشتگردی میں پاکستان نے اسی ہزار لاشیں اٹھائی ہیں۔ گزشتہ اکتوبر سے ان دہشتگردی تنظیموں نے ریاستی اداروں کو چیلنج کردیا ہے۔ آئے روز سیکورٹی فورسیز اور پولیس چوکیوں کو بلوچستان اور خیبر پختونخواہ نشانہ بنایا جانے لگا۔ گزشتہ دو ماہ سے ان کاروائیوں میں بہت تیزی آئی ۔ پاکستان کا لاشیں اٹھا اٹھا کر صبر جواب دے گیا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کردیا۔ پانچ سو سے زیادہ طالبان ہلاک ہو ئے ، پاکستانی جیٹ طیاروں نے طالبان کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردئیے ہیں۔ تیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ایک سو سے زائد چوکیاں ملیا میٹ کردی ہیں۔ بگرام ائیربیس ،جلال آباد ائیر بیس تباہ کی ہیں۔ پنج شیر اور کابل میں بھی طالبان کے ٹھکانے تباہ کئے ہیں۔ پاکستان کی فورسیز نے کئی میل کے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے طالبان رجیم کا خاتمہ ہو نا چاہئے یہ جانور خطے کے امن میں رکاٹ ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی ائیرفورس کے طیارے فضاں میں دیکھے گئے ۔ الحمدللہ پاکستانی فضائیہ الرٹ اور چوکس ہے۔ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ بلوچستان کے قریب تفتان اور چہاہ بہار کے قریب اسرائیلی طیاروں کی پراوازیں دیکھی گئی ہیں۔ پاکستانی شاہین انتہائی چوکس ہیں۔ افغانی، بھارتی اور اسرائیلی ملکر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ دو عرب ممالک، قطر اور عرب امارات پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دوبئی اور قطر کو یاد رہنا چاہئے کہ پاکستان نے بھارت کی بینڈ بجادی دی تھی۔ اسلئے امارات اور قطر کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔قارئین! پاکستان اس وقت انتہائی مشکل میں ہے۔ اندرونی اور بیرونی غداروں میں گرا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوتھیوں نے طوفان بدتمیزی مچارکھا ہے۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سمجھتا ہے کہ قوم جاہل ہے۔ جو بھی بکواس لکھیں گے قوم مان لے گی۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا برگیڈ کا کہنا ہے کہ اگر عمران تیس سال لگا کر عمران خان نے جو یوتھیا نسل تیار کی ہے انہوں نے اپنی ہی افواج کے خلاف محاذ سنبھال رکھا ہے۔ چار دن پہلے یوتھئیے افغانستان کے گانے گا رہے تھے ۔ گزشتہ مئی میں مودی کی زبان بول رہے تھے ۔ اب ایران کے گانے گا رہے ہیں۔ کہ اگر عمران جیل میں نہ ہو تا تو یہ جنگ نہ ہوتی۔ عمران خان جیل سے باہر ہو تا تو طالبان دہشتگرد کارروائیاں نہ کرتے ۔عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں وہ جنگ بند کرادے گا۔ کیا عمران خان نیتن یاہو کی پہلو پھی کا پتر ہے یا ٹرمپ کے چچا کا پتر ہے۔ عمران خان وزیراعظم ہو تے تو وہ بھی یہی فیصلے کرتے جو شہباز شریف کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ بھی اسٹبلشمنٹ کے تلوے چاٹ کرآئے تھے۔ کہتے تھے آرمی چیف قوم کا باپ ہو تا ہے۔ ان عقل کے اندھو ں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔کہ جو پوسٹیں میجر گوبر آریا کرتا ہے وہی پی ٹی کا مؤقف ہو گا تو گوبر آریا اور ان میں کیا فرق باقی رہتا ہے۔ ؟ عمران خان نہ تو قوم کا مسیحا ہے نہ کوئی پیغمبر (معاذ اللہ)کے اسکی اتنی پوجا ؟ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی مشکل وقت میں ہے۔ ایران کو برباد کرنے کے بعد ان عالمی غنڈوں کا اگلہ ہدف پاکستان ہو سکتا ہے۔ بھارت،اسرائیل، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کا اتحاد پاکستان کیلئے خطرے کی علامت ہے۔ پاکستان کو اس وقت شدید خطرات ہیں۔ نیشنل یونیٹی کی ضرورت ہے۔ اندرونی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے اور جو لوگ سوشل میڈیا پر ملک کو کمزور کررہے ہیں وہ پاکستان کے وفادار نہیں ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ پاکستان کواندرونی اور بیرونی دشمنوں سے مخفوظ فرمائے۔ماہ رمضان کی برکات سیھمارے گناہوں کو معاف فرمائے ۔ وطن عزیز کی اور مسلمانوں کی خفاظت فرمائے۔ آمین
٭٭٭














