نیویارک(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے ایک اور معاشی وار کرتے ہوئے چین کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی ایس ایم آئی سی سمیت 77 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے نئی پابندیوں کے بعد مذکورہ کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے لین دین سے پہلے امریکی وزارت تجارت سے خصوصی این او سی کی ضرورت پڑے گی۔ امریکہ میں اب تک 275 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔