لاس اینجلس (پاکستان نیوز) ایران ، غزہ کے خلاف جنگ میں کئی مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کی مدد کا انکشاف سامنے آیا ہے ، یوٹیوب چینل ”ڈی ڈی این” کے پلیٹ فارم سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، اردن سمیت کئی مسلم ممالک غزہ اور ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے حمایتی کے طور پر سامنے آئے ہیں ، ان ممالک نے پس پردہ اسرائیل کی مدد کی جس میں ہتھیاروں کی سپلائی بھی شامل ہے۔










