95% پاکستانی قرآن کی تعلیم کے حامی

0
129

اسلام آباد(پاکستان نیوز) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 95فیصد پاکستانی پنجاب حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں جس میں صوبے بھر کے سکولوں میں قرآن کریم کی تعلیم کو بطور مضمون پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سروے میں عوام سے جب پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے متعلق سوال پوچھا گیا تو 95فیصد نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ صرف ایک فیصد نے کہا کہ وہ اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ 4فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا اور جواب نہیں دیا۔ شہری اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریباً یکساں طور پر حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here